کراچی: چار بلوچ نوجوان جبری لاپتہ

722

پاکستانی فورسز نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارتے ہوئے چار نوجوانوں کو حراست بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

کراچی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ہوٹل پر چھاپہ مارتے ہوئے پنجگور پروم کے رہائشی چار نوجوانوں کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کی شناخت، زین بلوچ، ظریف احمد، اکرم بلوچ، انیس بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے چاروں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاپتہ نوجوان پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی ہیں اور علاج کے غرض سے کراچی صدر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق کراچی پولیس اور سول وردیوں میں مبلوس اہلکاروں نے ہوٹل پر چھاپہ مارتے ہوئے منیجر سمیت وہاں موجود ہوٹل منیجر کو تشدد کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ بعد ازاں ہوٹل منیجر کو چھوڑدیا گیا ہے۔