کراچی پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان پر پولیس کی تشدد، مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد احتجاجی ریلی پر پر سندھ پولیس نے دھاوا بول دیا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو کو تشدد نشانہ بنانے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کی جانب سے پریس کلب کے اطراف میں بھاری نفری تعینات کرکے پریس کلب جانے والے سڑکوں کو بند سیل کیا گیا جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے آرگنائزر لالا وہاب بلوچ و دیگر کے گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کراچی سمیت بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے بڑھتے واقعات اور رواں ماہ 60 کے قریب افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز آج کراچی سے ہونا تھا۔
بلوچ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سمی دین بلوچ کے مطابق کراچی پریس کلب کے سامنے ہمارے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس نے بھاری نفری ہمارے یہاں آنے سے پہلے ہی تعینات کردی تھی جبکہ اس سے قبل دیگر افراد کو احتجاج کرنے دیا گیا جب ہم پہنچے تو پولیس نے تمام راستے بند کردیئے۔
کراچی پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج اب بھی جاری ہے۔