کراچی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

277

کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے سے پاکستانی فورسز نے کل رات تین بجے چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلری سرگوات کے مقام پر کل رات تین بجے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محبت ولد اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص اس قبل بھی اٹھارہ فروری دوہزار اکیس کو جبری گمشدگی کے شکار بن چکے ہیں، جو اس وقت طویل جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوئے تھے، جو آج ایک بار پھر لاپتہ کردیئے گئے۔