کراچی: لاپتہ ہونے والے طالب علم بازیاب ہوگئے

380

کراچی سے سولہ اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے باقی تمام طالب علم بازیاب ہوگئے جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سولہ اکتوبر کو کراچی کے علاقے بشیر ولیج سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کے لاپتہ ہونے والے کمبر بلوچ، سعید اللہ، بیبگر، اشفاق، ذیشان، اور زبیر آج بازیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے جاوید اور حنیف تاحال لاپتہ ہیں۔

مذکورہ افراد کو پاکستانی فورسز نے کراچی میں کمرے پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا تھا جنکی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی یونیورسٹی کے ساتھی طالب علموں احتجاجی ریلی بھی نکالی تھی۔

بلوچستان اور کراچی میں حالیہ کچھ دنوں سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جنکے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔