کراچی: رواداری مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

187

مذہبی انتہا پسندی کے خلاف روادری مارچ پر پولیس کاروائی کرتے ہوئے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد مرد و خواتین کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے-

‎کراچی میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف رواداری مارچ کے اعلان اور تحریک لبیک پاکستان کا بھی اسی مقام پر ریلی کا فیصلہ سامنے آنے پر پولیس نے سپر ہائی وے سمیت شہر کی کئی شاہراہوں پر ناکہ بندی کردی۔

کراچی پریس کلب کے باہر پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور پریس کلب کے باہر سے سندھ کے دانشور ادیب جامی چانڈیو، ان کی بیٹی سمیت متعدد افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمرکوٹ کے ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل اور ان کی لاش کی بے حرمتی کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں رواداری مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر شاہنواز کے اہل خانہ کو بھی شریک ہونا تھا۔

اسی دوران تحریک لبیک پاکستان نے بھی تین تلوار سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا اور اپنے کارکنوں کواس مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے-