کراچی: جبری لاپتہ شعیب بلوچ بازیاب

268

گذشتہ دنوں کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے شعیب بلوچ سکنہ پسنی بازیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ شعیب کو دیگر آٹھ طلبا زہیر شوکت سکنہ کیچ مند، بیبگر امیر سکنہ وشبود پنجگور، اشفاق خالقداد سکنہ نال خضدار، شہزاد خالد سکنہ نال خضدار، کمبر علی سکنہ نال خضدار ، حنیف بدل سکنہ اورماڑہ، اور سعید اللہ سکنہ گڈانی کے ساتھ پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا انکے دیگر ساتھی تاحال لاپتہ ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان سمیت کراچی اور پنجاب میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں مہینے بلوچستان کے مختلف اضلاع سمیت کراچی اور پنجاب سے سے 39 بلوچ جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جن میں 34 تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جہاں لاپتہ افراد مختلف اوقات میں رہا کیئے جارہے ہیں وہی جبری گمشدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دن جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے۔