کراچی سے 8بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

555

پاکستانی فورسز نے کراچی سے آٹھ بلوچ طالب علموں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت زہیر شوکت سکنہ کیچ مند، بیبگر امیر سکنہ وشبود پنجگور، اشفاق خالقداد سکنہ نال خضدار، شہزاد خالد سکنہ نال خضدار، کمبر علی سکنہ نال خضدار ، حنیف بدل سکنہ اورماڑہ، شعیب علی بختیار سکنہ پسنی اور سعید اللہ سکنہ گڈانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ تمام افراد کراچی میں زیر تعلیم ہیں، ان میں سے شعیب اور بیبگر کراچی یونیورسٹی میں تاریخ کا، حنیف فیڈرل ارود یونیورسٹی کا، اشفاق اور شہزاد مدرسے کا، کمبر ایف اے سی اور سعید اللہ قانون کے طالب علم ہیں۔

مذکورہ طالب علموں کو پاکستانی فوج نے کراچی کے علاقے گلشن سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں کراچی میں بلوچوں کی جبری گمشدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گذشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارکر پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا تھا۔