ژوب: ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ

290

مسلح افراد نے خاتون ڈپٹی کمشنر کے گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے شیرانی آنے والی ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنا ماہ جبین عمرانی کے گاڑی پر ژوب کے قریب گھات لگائے مسلح افراد کی فائرنگ، گولیاں ان کی گاڑی پر لگی۔

لیویز حکام کے مطابق جوابی فائرنگ سے سے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ واقعہ میں خاتون ڈپٹی کمشنر اور انکا عملہ محفوظ رہا۔