ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز پر حملے میں نو اہلکار ہلاک، گیارہ زخمی ہوگئے۔ بی آر اے

579

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سغاری میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا اور پھر قافلے پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فوج کے نو اہلکار ہلاک اور متعد گیارہ زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج نے لنجو، سغاری اور رئیس توخ میں مظالم کے تمام حدود پار کردیئے ہیں۔ نہتے لوگوں کے گھروں کو دن بھر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا پاکستانی فوج کو نہتے لوگوں کو اس ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا اور مزید بھی دیا جائے گا۔