ڈیرہ بگٹی: عوام پر ہونے والی فوجی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔بی آر اے

431

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں لنجو، سغاری، رئیس توخ اور کچی کینال کے گرد و نواح میں پاکستانی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر شیلنگ اور بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں تین خواتین اور پانچ بچے شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، آج صبح بلوچ سرمچاروں نے رئیس توخ کے قریب پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ، سغاری اور تین نمبر شاخ کے درمیانی علاقے میں آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں پر بلوچ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ نہتے عوام پر ہونے والی فوجی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔