ڈیرہ بگٹی: سوئی کے علاقے پاکستانی فورسز کے محاصرے میں، آپریشن کی اطلاعات

275

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے مختلف علاقوں سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سوئی سے ملحقہ علاقے جن میں رائیس توخ، لنجو، سغاری اور کشمور روڈ سے لیکر موہن پٹ روڈ تک پورے کچی کینال کے آس پاس کے علاقوں کو فورسز نے مکمل طور پر محاصرے میں لیا ہوا ہے اور فضا میں سرویلنس ڈرونز سے علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے۔

جبکہ مذکورہ علاقوں میں رہائش پزیر تمام کسان اور مال مویشی والے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ چالیس سے زائد فوجی ٹرک مذکورہ علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ رائیس توخ کے مقام پر فوجی چوکیوں کی طرف سے آس پاس کے علاقوں فائرنگ و دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔