ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب

3

نیشنل پارٹی کے نومنتخب سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی ملک بھر کے سیاسی کارکنوں اور مظلوم عوام کا قلعہ ہے، ملک میں جمہوریت نہیں تمام ادارے یرغمال ہیں، ملک کو فلاحی ریاست بنائے بغیر عوام خوشحال نہیں ہوگی عوامی قوت سے اپنے ساحل وسائل کا دفاع کرینگے۔ کامیاب کنونشن کے قیام پر پارٹی کارکن خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے ساتویں مرکزی کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جمہوری نظریاتی جماعت کا بنیادی اثاثہ اجتماعی قیادت ہوتا ہے تعمیری تنقید ہمارا سرمایہ ہے ملک کو سیکورٹی ریاست بنا کر دفاعی اخراجات پر بہت بڑا سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ غریب سے غریب تر بن رہے ہیں جمہوری مذاحمت اور عوامی قوت سے ملک میں حقیقی جمہوریت قاہم ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل بڑے بے دریغ اندار سے لوٹا جارہا ہے اور مائننگ کے لیئے بے دریغ الاٹمنٹ کیئے جارہے ہیں حال ہی میں ماشکیل میں لیتیئم کی مائننگ کے لیئے غیر مقامی کمپنیوں کو چودہ سو مربع کلومیٹر زمین الاٹ کردی گئی ہے جو بلوچستان کے ساتھ ذیادتی ہے۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کے لیئے ہے اسی وجہ سے چن چن کر نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو ہراکر اسمبلیوں سے روکا گیا، اس کے بعد جب ہم نے مقتدرہ کو انکار کی تو دوسرے دن نیب کے نوٹسز آگئے ہمارے لیئے پنجاب میں فرضی جاہیدادیں بنائیں اور بلاوجہ پیشی کاٹے ملک میں جمہوریت نہیں تمام ادارے یرغمال ہیں اور ایسی صورتحال میں منظم عوامی تحریک کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔

دریں اثنا ڈاکٹر مالک بلوچ کے اختتامی خطاب کے بعد الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ، منگل 29 اکتوبر کو پارٹی انتخابات منعقد ہونگے اور نئی قیادت منتخب کی جاہیگی۔