پی ٹی ایم کے نہتے مظاہرین پر تشدد و طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔ ایچ آر سی پی

101

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی ایم کے قومی جرگے پر فائرنگ و تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر سے موصول ہونے والی تشدد کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے، جہاں آج پی ٹی ایم کے زیر اہتمام ‘قومی جرگہ’ منعقد ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نہتے مظاہرین کے خلاف کسی بھی غیر ضروری اور غیر قانونی طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے باوجود کہ پی ٹی ایم کو پرامن اجتماع کاحق ہے ریاست پہلے ہی پی ٹی ایم پر پابندی لگا کر اور اسے اس اجتماع کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کر کے غیر متناسب اقدامات کر چکی ہے۔