پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ

162

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جنکی شناخت بازیز ولد خالقداد، زباد اور لیواری ولد فقیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے لیواری اور زباد کیلکور چوٹیں کا رہائشی ہے جنہیں گذشتہ کل حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ بازیز کیلکور پل مک کا رہائشی ہے جنہیں کل رات حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اس وقت بڑی تعداد میں مذکورہ علاقوں میں موجود ہیں، جبکہ فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے۔