پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے پیر جان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بی وائی سی

307

بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست کی طرف سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے گزشتہ روز پنجگور نیو بازار میں پیر جان ولد صوفی اسلم سکنہ پروم جائیں کا رہائشی تھا ‘ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا ‘ جو پیشے سے ایک زمباد ڈرائیور تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلوچ نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کے دلوں میں ریاست کی طرف سے ایسے ماحول پیدا کرنا جو سیاسی پروگراموں سے دور رہیں جو ان کا بنیادی حق ہے ۔

بیاں میں کہا ہے کہ اسی طرح ریاستی ادارے بلوچ نوجوانوان کو جبری گمشدگی کا شکار بنا رہے ہیں گزشتہ چار دنوں سے پنجگور سی پیک روڈ پر صابر نور اور عابد نور کے اہلخانہ سراپا احتجاج ہیں ‘

مزید کہاکہ پنجگور انتظامیہ کی طرف سے ایسے رویوں کی مذمت کرتے ہیں اور پیر جاں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر تے ہیں۔