پنجگور: لاپتہ ہونے والے دونوں بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

311

گذشتہ ماہ پنجگور کے علاقے تارآفس سے جبری لاپتہ ہونے والے دونوں بھائی صابر نور اور عابد نور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والے دونوں بھائیوں کی بازیابی کے لئے لواحقین کی جانب سے دو مرتبہ دھرنا دیا گیا تھا جبکہ پنجگور میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی تھی۔

گذشتہ دنوں دونوں بھائیوں کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے کو انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور تیس گھنٹوں کے اندر بھائیوں کی بازیابی کی یقین دہانی کے بعد لواحقین دھرنے کو ختم کردیا ہے۔