پنجگور: دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج جاری

118

صابر نور اور عابد نور کی عدم بازیابی اور جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں کا احتجاجی دھرنا آج بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پنجگور سے لاپتہ دو بھائیوں صابر نور اور عابد نور کی لواحقین کی جانب سے انکی جبری گمشدگی اورعدم بازیابی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا۔

ریلی میں خواتین و بچوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جبری گمشدگی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور دونوں بھائیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ آج 18 دن ہوگئے ہیں کہ صابر نور اور عابد نور بغیر کسی جرم کے ریاستی ٹارچر سیلوں میں جبر برداشت کر رہے ہیں۔

لواحقین کے مطابق 31 ستمر کی صبح پاکستانی فوج نے پنجگور کے علاقے تار آفس میں چھاپہ مارکر دو بھائی صابر نور اور عابد نور کو جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں بھائی لاپتہ ہیں۔

لواحقین گذشتہ کئی روز سے احتجاجی دھرنا دئے، ہوئے ہیں۔

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر صابر اور عابد بازیاب نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہیگا اور ہم اپنے دھرنے کو مزید سخت کرینگے۔