پنجگور: دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری

189

کل بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونے والے دونوں بھائیوں کی بازیابی کے لئے دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

اس وقت دھرنا گاہ میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں جبکہ روڈ بندش کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیارے بازیاب نہیں ہونگے دھرنا اسی طرح جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ کہ کل صبح چھ بجے پاکستانی فوج نے پنجگور کے علاقے تار آفس میں چھاپہ مارکر دو بھائی صابر نور اور عابد نور کو جبری گمشدگی کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کے بعد سے دونوں بھائی لاپتہ ہیں۔

لواحقین کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے انتظامیہ کو دو بجے تک کا مہلت دی گئی تھی جس کے دونوں بھائی بازیاب نہیں ہوئی جبکہ لواحقین نے احتجاج سی پیک روڈ کو ہر طرح کی آمد رفت کے لئے بند کردیا۔