پنجگور : جبری لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لئے دھرنا جاری

98

جبری گمشدگیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفیس کے سامنے دھرنا آج بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو بھائی صابر نور اور عابد نور ولد نور کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ کے کا احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

،دو بھائیوں کی رہائی کے لئے آج چوتھے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا جہاں لواحقین نے عابد نور اور صابر نور کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

رواں سال ستمبر کے کے آخر میں پنجگور سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں نوجوان کے لواحقین گذشتہ چار روز سے دھرنا دئے ہوئے ہیں جبکہ انکے ہمراہ دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین، علاقہ مکین اور سیاسی سماجی تنظیموں کے ارکان بھی اس دھرنے میں شریک ہیں۔

گذشتہ روز نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا، ریلی میں خواتین و بچوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت جبری گمشدگیوں کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پنجگور دھرنہ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ عابد نور اور صابر نور کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاجی دھرنا مزید سخت ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگا۔