پنجگور اور خضدار سے تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

203

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خضدار سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت علی حیدر ولد حاجی نبی بخش، سراج رشید اور شہاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے علی حیدر کو خضدار کے علاقے کوڑاسک سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ایک بجے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

علی حیدر کے اہل خانہ نے سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ علی حیدر کے لئے آواز اٹھائیں۔

ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ تین دن قبل پنجگور کے علاقے پروم سے پاکستانی فورسز نے سراج اور شہاب کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق دونوں دوست گذشتہ دنوں زامران گئے ہوئے تھے جو واپس آرہے تھے کہ پروم سے پاکستانی فورسز نے انہیں لاپتہ کردیا، جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔