پنجگور اور تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا

141

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

پنجگور بونستان دازی سے لاپتہ ہونے والے صغیر ولد عبد الصمد کے لواحقین نے صغیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بونستان کے مقام پر سی پیک روڈ کو بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاج کے باعث سی پیک کی بندش سے دونوں جانب آمد و رفت بند ہوگئی۔

دوسری جانب تربت بالگتر میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجاً سی پیک شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دیا گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں-

دونوں مقامات پر مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انکے پیاروں کو منظرعام پر لاکر فوری طور پر بازیاب نہیں کیا جاتا تو انکا احتجاجی دھرنا سی پیک روٹ پر جاری رہے گا اور اپنے احتجاج کو مزید سخت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر دھرنا دینگے۔