ضلع پنجگور چتکان سے لاپتہ نوجوان ڈگری کالج پنجگور کے چوکیدار ارشاد احمد ولد صوفی محمد اسماعیل کے لواحقین اور رشتہ داروں غلام نبی باھند شاکر اسماعیل ، لالہ داؤد خالد موسیٰ نے اپنے رہاہش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشادِ ولد اسماعیل ایک پُرامن شہری ہے، گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے لواحقین شدید تکلیف اور کرب سے دوچار ہیں ۔
انہوں نے تمام اداروں ضلعی انتظامیہ پولیس سیاسی جماعتوں علماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ ارشاد احمد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ارشاد احمد ولد صوفی اسماعیل ڈگری کالج پنجگور چوکیدار اور انتہائی شریف النفس انسان ہے وہ کالج میں اپنی ڈیوٹی دینے کے علاؤہ دوسرا کوئی کام نہیں کرتا ہے وہ گھر سے کالج اور کالج سے گھر آتا ہے مگر گزشتہ دنوں چند مسلح بندوق بردار لوگ گاڑی میں سوار بغیر کسی وجہ اٹھا کر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے کئی روز گزرنے کے بعد بھی لاپتہ اور ان کوئی پتہ نہیں ہے جس سے خاندان اور گھر شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی دشمنی یا لین دین نہیں ہے اور نہ ہی ارشاد احمد اسماعیل کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اگر کسی سے کوئی لینا دینا یا دشمنی ہے تو خاندان سے رابطہ کریں ۔
انہوں نے تمام سرکاری اداروں، ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ارشاد احمد اسماعیل کی بازیابی کیلئے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر کردار ادا کریں اسکے علاوہ انہوں نے علاقے کے متعبرین علماء کرام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے نوجوان ارشاد احمد اسماعیل کی بازیابی کیلئے غمزدہ خاندان سے تعاون کریں ہم نے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن ناکامی ہوئی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ ارشاد احمد اسماعیل کو بازیاب کرکے خاندان کی بے چینی کا خاتمہ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر ارشاد احمد کو بازیاب نہ کیا گیا تو سی پیک روڈ پر دھرنا دینگے۔