پشین: فورسز کا مبینہ مقابلے میں تین افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

347

پاکستانی فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ خودکش حملہ سمیت تین افراد مارے گئے۔

فورسز حکام کے مطابق منگل کو انھیں ضلع پشین کی تحصیل برشور میں پاک افغان سرحدی علاقے سبورہ کے مقام پر ایک مشکوک گاڑی میں سوار پانچ مبینہ افراد کے داخلے کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو مبینہ افراد نے فورسز اور مقامی آبادی پر فائرنگ شروع کردی-

فورسز حکام کے دعویٰ کے مطابق اس دوران ایک مبینہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں وہ اور اسکا ایک ساتھی موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک اور حملہ آور کو فورسز اور مقامی افراد نے فائرنگ کرکے تبادلے میں ہلاک کردیا۔

اس دوران خودکش حملہ آور کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔