پشتون قومی جرگہ پر حملہ پشتون عوامی آواز کو دبانے کی کوشش ہے – ماہ رنگ بلوچ

277

ماہ رنگ بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی ادارے پشتونوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کریں۔

بلوچ کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں پشتون قومی جرگہ کو روکنے کی کوشش میں پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت اور تشدد کے استعمال کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر تشدد اور منظور پشتین پر قاتلانہ حملہ پشتون عوام کی آواز کو خاموش کرنے کی کوششیں ہیں، پشتون سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کیا جائے۔

ماہ رنگ بلوچ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف ریاستی تشدد اور طاقت کے استعمال کا فوری نوٹس لیں۔