پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں 9 دشمن اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

658

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج قلات میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑیوں کو آئی ای ڈی حملے کے ساتھ ساتھ گھات لگاکر نشانہ بنایا، اس حملے میں 9 دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ قلات کے علاقے دشت محمود میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل پک اپ گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، گھات لگائے سرمچاروں نے قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار مزید اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں 28 ستمبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں اینٹی نارکوٹکس اہلکاروں کو دستی بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ اپنے کیمپ کے احاطے میں جمع تھے، دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر حملوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا عزم کرتی ہے۔