پارٹی سینیٹرز اور اہل خانہ کو ایجنسیاں مسلسل ہراساں کررہے ہیں۔ سردار اختر مینگل

297

‎بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسمبلی سے استعفی اس لیے دیا کہ اس حکومت اور اقتدار میں رہنے والوں نے بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ایجنسیاں میرے دونوں سینیٹرز اور اہل خانہ کو ہراساں کرتی رہیں ۔ میرا واحد آپشن باقی رہ گیا ہے کہ میں سینیٹرز سے استعفیٰ مانگوں۔ آپ نے (ریاست) ہمارے لئے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا ہے۔