نوشکی: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ

412

نوشکی میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملہ زرین جنگل کے مقام پر قائم فورسز کے پوسٹ پر کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

اس حوالے سے حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوشکی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جہاں مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستان فوج، حکومتی حمایت یافتہ افراد اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔