نوشکی: سرحد پر پاکستان و افغان فورسز میں جھڑپیں، دو پاکستانی اہلکار ہلاک

275

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فورسز اور افغان فورسز کے مابین شدید جھڑپیں، ایک دوسرے کے پوزیشن پر راکٹ و دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملے کیے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں ابتک پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ علاقے میں ابتک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی فورس ذرائع نے جوابی کاروائی میں افغان فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئے روز افغان اور پاکستانی فورسز کے مابین سرحدی جھڑپوں کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر سرحدی خلاف وزری کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔

آج ہونے والے سرحدی جھڑپوں کے حوالے سے تاحال دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔