نصیر آباد: دو افراد جبری طور پر لاپتہ

161
لاپتہ اوشاک ڈومکی

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے نوتال سے دو افراد جبری طور پر لاپتہ کیئے گئے ہیں جن کی شناخت اوشاک ولد مکسی ڈومکی اور اختیار ولد حمزہ ڈومکی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ روز شام پانچ کے قریب پیش آیا جہاں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مذکورہ دونوں افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ان میں نوجوان طلبہ کی واضح تعداد شامل ہے۔

ان واقعات کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دے چکی ہے اور اس سلسلے میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیئے جارہے ہیں۔

حکام کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے واقعات پر کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہروں کو کراچی، حب اور پنجگور میں روکنے کی کوششیں کی گئی جبکہ اس دوران مختلف شہروں میں موبائل نیٹورکس بند کیئے گئے۔