مکران میڈیکل کالج کے طالب علم مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج

123

مکران میڈیکل کالج کے انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر مکران میڈیکل کالج کے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کئی دفعہ طلباء اپنے بنیادی حقوق کے لیے احتجاج پر نکلے تو کالج کی انتظامیہ نے یقین دہانی کی کہ ان کے سارے مطالبات مانے گئے ہیں اور ان پر عمل کیا جائے گا۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس یقین دہانی کی وجہ سے طلباء نے احتجاج مؤخر کردیا مگر ایک مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود طلبا کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

طلباء کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج کرینگے جب تک ان تمام مطالبات پر عمل نہیں کیا جاۓ گا۔

‎انہوں نے کہا ہے کہ طلباء کے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کرنا، ان کا بنیادی تعلیمی حق ہے جس کی نا صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کے مطالبات کے حق میں ان کے شانا بشانہ کھڑے ہیں۔ حکام اعلی، محکمہ صحت و تعلیم اور میڈیکل کالج انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالب علموں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے جلد سے جلد ان کے مسائل حل کیے جائیں۔