مند میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

182

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پانچ اکتوبر بروز ہفتہ شام پانچ بجے کیچ کے علاقے مند چکاپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کی چوکی کو دو اطراف سے بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹر نے پہلے دشمن کے دو اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد سرمچاروں نے پندرہ منٹ تک چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آنے سے مزید فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں دشمن کی چوکی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ دشمن اپنے شکست چھپانے کے لئے اپنے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے تاکہ فورسز کا مورال بحال رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن نے پہاڑی علاقوں میں مارٹر فائر کیے اور سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن سرمچار بحفاظت محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف عوامی تنظیم ہے اور بی ایل ایف کی ہر کاروائی مکمل منصوبہ بندی اور خفیہ محکمے کی مکمل چھان بین کے بعد ہی کی جاتی ہے تاکہ موثر و منظم کاروائیوں کے ذریعے دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچے اور ذہنی و نفسیاتی دباؤ میں مزید اضافہ ہوں اور یہ حکمت عملی گوریلا جنگ کا حسن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔