مغربی بلوچستان: حملے میں ایرانی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک

460

ایرانی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق شورش زدہ علاقہ سیستان و بلوچستان میں ایک حملے میں دس ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تفتان کاونٹی میں گوہرکوہ روڈ پر 10 سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے بعد وزیر داخلہ نے فوری طور پر پولیس کمانڈروں اور وزارت داخلہ کے حکام کی ایک ٹیم کو اس واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات کے لیے تفویض کیا۔

ایران کے زیر انتظام مغربی بلوچستان شورش رزدہ ہونے کے باعث متعدد حملوں کا مقام رہا ہے، مذکورہ علاقے میں اس سے قبل جیش العدل سمیت متعدد دیگر تنظیمیں ایرانی فورسز پر حملوں اور اغواء میں ملوث رہے ہیں۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کرلی ہے۔ مذکورہ تنظیم کی جانب سے مختصر بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تفصیلی بیان جلد جاری کی جائے گی۔