مشکے:مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

354

‎ضلع آواران کے تحصیل مشکے گجر بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب

مشکے پولیس کے مطابق پیر دوپہر کے وقت مشکے کے ہیڈ کوارٹر گجر بازار کے مین چوک پر دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عبدالحق ولد جنگی خان اور لیاقت علی ولد نیکسال ذات محمد حسنی ساکن منجو حال پروار کو قتل کر دیا۔

مشکے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔