بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کے قافلے کو مستونگ اسپلنجی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے، بعدازاں کمک کیلئے پہنچنے والی بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پروازیں علاقے میں دیکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔