مستونگ میں پاکستانی فوج کے 8 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

471

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں دشمن فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک بکتر بند گاڑی تباہ اور چار گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اسپلنجی کے علاقے گونڈین مَرو میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دشمن فوج کی ایک ٹرک سمیت چار گاڑیاں حملے کی زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں دشمن کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء حملے کی زد میں آنے والی قافلے کی کمک کیلئے پہنچنے والی دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بکتر بند مکمل تباہ ہوگیا، جبکہ اس میں تین دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ای ڈی حملے کے باعث دشمن فوج پیش قدمی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں دشمن فوج کے ہیلی کاپٹر پہنچے، تاہم بلوچ سرمچاروں منظم منصوبہ بندی کے تحت حملوں کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں کو منتقل ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ وطن کی آزادی تک ہماری مسلح مزاحمت جاری رہیگی۔