مستونگ: فوجی آپریشن جاری

623

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق صبح سویرے سے ہیلی کاپٹروں کی مستونگ کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل پروازیں جاری ہیں۔

کوہ ماران، کابو، تلخہ کاوی، غار و گردنواح میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بعد از کوئٹہ، ایف سی کیمپ مستونگ سے جاری رہی ہے۔

تاہم آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔