لیاری :ایک ہی گھر سے چار خواتین کی گلے کٹی لاشیں برآمد

389

‎لیاری میں 4 خواتین کی گلے کٹی لاشیں، گھر کا سربراہ اور دو بیٹے شامل تفتیش

کراچی کے بلوچ علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، گھر کے سربراہ فاروق اور دو بیٹوں کو پولیس نے شامل تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔

لیاری لی مارکیٹ میں واقع فلیٹ سے ایک ہی گھر کی چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملیں۔ مقتولین میں ماں بیٹی نواسی اور بہو شامل ہیں۔

گھر کے سربراہ فاروق کا کہنا ہے کہ میں رات کو اپنی بیٹی کو چھوڑنے گیا تھا جب واپس آیاگیٹ اندر سے کسی نے نہیں کھولا تو چابی سے کھول کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ اہلیہ، بیٹی، نواسی اور بہو کی گلا کٹی لاشیں موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تین ماہ کا بچہ پلنگ کے نیچے سے ملا۔

زیر تفتیش بیٹے بلال کے ہاتھ پر کٹ کا نشان موجود ہے، گھر سے ملنے والی چھریوں کو بھی فارنزک کیلئے بھیجا گیا ہے پولیس کو گھر سے ایک چھری بھی ملی ہے۔

پولیس کےمطابق قتل کی واردات میں ممکنہ طور پر چھری کا استعمال کیا گیا، کرائم سین سے ملنے والی چھری کو پانی سے دھویا گیا ہے، کرائم سین یونٹ چھرری کا جدید طریقے سے فارنزک کرے گی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چھری چار مرتبہ بھی دھو دی گئی ہو تب بھی پتہ چل جائے گا کہ قتل میں یہی چھری استعمال ہوئی ہے یا نہیں۔ قتل کی جانے والی چاروں خواتین کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق گلے میں چوٹیں اور کٹ لگنے کی وجہ چاروں خواتین جاں بحق ہوئی، پوسٹ مارٹم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، حاصل کیے گئے نمونے کیمیائی تجزیہ اور ڈی این اے کے لیے بھیجے جائیں گے۔