لاپتہ طالب علم سہیل اور فصیح کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا

103

تین سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے جامعہ بلوچستان کے طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف بساک کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں دو روزہ دھرنا جاری ہے۔

سہیل اور فصیح جو نوشکی سے تعلق رکھتے ہیں ان کو دو نومبر 2021 کو جامعہ بلوچستان کے احاطے سے جبراً لاپتہ کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ سہیل اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف اس سے قبل بھی بلوچستان سمیت کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ انکی جبری گمشدگی کے خلاف طالب علموں تعلیمی سرگرمیوں کا بھی بائیکاٹ کرکے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا جو اس وقت حکمران کے ساتھ مذاکرات کے بعد موخر کیا گیا جبکہ دونوں طالب علموں کی بازیابی تین سال مکمل ہوچکا ہے مگر وہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔