لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے احتجاج جاری

71

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5592 دن ہو گئے، خاران سے سیاسی سماجی کارکنان نوربخش بلوچ، عبدالمنان بلوچ اور دیگر نے کیمپ اگر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی خفیہ اداروں کا بلوچستان میں وحشیانہ کاروائیوں کا مقصد بلوچ قوم کو جدوجہد سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر خضدار میں پاکستانی فوج ایف سی اور خفیہ اداروں نے نہتے بلوچ فرزندوں کو اغوا اور قلات منگچر میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج کی نقل عمل سے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی اور کشت خون کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ بلوچ سر زمین پر پاکستان اپنے قبضے کو برقرار رکھ سکے ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا پاکستان نے بلوچ تحریک کو ختم کرنے کے لیے تمام انسانی حدیں پار کرنے میں کمر بستہ ہیں ۔ مکران اور جھالاوان میں پاکستانی فوج کی بھاری نفری اور خوجی ساز و سامان پہنچائی گئی ہے جس سے بلوچستان بھر میں پاکستان اپنی دہشتگردی کو مزید وسیع کر رہی ہے۔