قلعہ سیف اللہ دھماکہ : دو افراد زخمی

193

دھماکے میں قبائلی شخصیت کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بم دھماکہ میان قبائلی شخصیت حاجی محبوب جوگیزئی کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں حاجی محبوب جوگیزئی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔