قلعہ سیف اللہ: باپ نے بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

180

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا، شادی کی مخالفت پر باپ نے اپنی بیٹی اور اس کے شوہر کو قتل کردیا۔

واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں پیش آیا جہاں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور داماد کو قتل کردیا-

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

‎واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ان واقعات میں ملوث اکثر ملزمان قانون سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

متعدد واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں جہاں ذاتی رنخش پر خواتین کو قتل کرکے غیرت کا نام دیا جاتا رہا ہے اور بعد ازاں ایسے معاملات میں قبائلی رسم رواج کے تحت ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔

بلوچستان میں خواتین کے حقوق اور تشدد کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز اور تنظیموں کے مطابق پاکستان بھر میں خواتین آئے روز گھریلوں اور معاشرتی مظالم کا شکار بنتے ہیں تاہم ان واقعات میں زیادہ تر واقعات بلوچستان سے رپورٹ ہوتے ہیں۔