قلات کے دو مقامات پر کام کرنے والے تعمیراتی کمپنی پی ٹی اے کے کیمپ پر حملے کیئے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں سو سے زائد مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے دو سائٹس کو نشانہ بنایا کر وہاں موجود مشنری کو آگ لگادی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے قلات اور منگچر میں موجود تعمیراتی کمپنی پروگریسیو ٹیکنیکل ایسوسی ایٹس (پی ٹی اے) کے دس کے قریب ارکان کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس اور پاکستانی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے جبکہ مغویوں کی تلاش جاری ہے۔
قلات پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری ریسکیو آپریشن شروع کردی ہے، تاہم رات ہونے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے قبل ازیں قلات ہی کے علاقے مہلبی میں مرجان کے مقام پر مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا تھا۔
مذکورہ دونوں کمپنیاں روڈ تعمیر کرنے میں مصروف تھے۔
خیال رہے بلوچستان میں روڈ و دیگر پروجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنیاں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیوں کے نشانے پر رہے ہیں۔
مذکورہ تنظیموں کا موقف ہے کہ تعمیرات کے نام پر استحصالی پروجیکٹس کو توسیع دی جاتی ہے جبکہ روڈ تعمیرات فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیئے جاتے ہیں۔
ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔