قلات :لیویز چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

199

مسلح افراد نے ایک حملے میں لیویز چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے نیچارہ میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

نامعلوم مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملے میں عبدالقیوم ولد غوث بخش نیچاری نامی لیویز اہلکار ہلاک جبکہ واقعہ میں رحمت اللہ ولد پائند خان نیچاری اور محمد عثمان ولد نورجان نیچاری زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس اور دیگر فورسز نے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی، اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی جارہی ہے۔