طلباء احتجاج پر انتظامیہ کی طلباء کو دھمکی دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ بساک

77

قلات کے طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے مطالبات کی حمایت کرینگے۔

ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قلات میں طالبعلموں کے جائز مسائل حل کرنے کے بجائے ان سے غلط رویہ سے پیش آنا انتہائی قابل افسوس عمل ہے، پوسٹ گریجویٹ کالج قلات کی طالبعلموں کی جانب سے کالج میں تعلیمی سہولیات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج پر طلباء کو دھمکی دیکر ہراساں کرنا قابل افسوس عمل ہے۔

انہوں نے کہا انتظامیہ طالبعلموں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی من مانی میں مگن ہے جو نوجوانوں کی حق تلفی ہےبلوچ طالبعلم آئے روز اپنی بنیادی تعلیمی حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں جو حکومتی نااہلی و غیرسنجیدگی کو واضح کرتی ہے

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے مزید کہا ہم، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچ طالبعلموں کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہیں اور محکمہ تعلیم سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبعلموں کے ساتھ شائستگی سے پیش آکر سنجیدگی سے ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔