شمالی وزیرستان: مسلح افراد کے حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت چھ اہلکار ہلاک

249

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پاکستانی فورسز پر ایک حملے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت 21 کے قریب اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 5 سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ 30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔30 سالہ لانس نائیک اختر زمان کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے۔ 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے۔ سپاہی جمیل احمد کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔