سینٹ پریس کانفرنس: اختر مینگل کے خلاف مقدمہ درج

169

اسلام آباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے جہاں ان پر دہشتگردی سمیت 7 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ جمیل احمد جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا متن ہے کہ بی این پی سربراہ اور انکے ساتھیوں نے سینٹ سٹاف کو ز دوکوب کیا اور زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اختر مینگل نے بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو کے ہمراہ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئینی ترامیم کے حق میں زبردستی ووٹ لئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

بعد ازاں سینیٹر رونجھو نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے ارٹی سربراہ پر زبرستی پریس کانفرنس کرانے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد آج اختر مینگل اور انکے ساتھیوں کے خلاف جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔