بلوچستان کے علاقے سبی سے اطلاع ہے کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔
لواحقین کے مطابق محمد یعقوب ولد محمد صدیق اور علی گل ولد سیف اللہ کو پاکستانی فورسز نے رند علی بائی پاس سے رواں سال جون کو لاپتہ کردیا تھا۔
لواحقین کے مطابق علی گل کو اسی دن رہا کیا گیا۔ تاحال یعقوب لہڑی لاپتہ ہیں۔
لواحقین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کہیں یعقوب لہڑی کو بلوچ ہونے کی پاداش میں طویل لاپتہ کردیا نہیں جائے انہوں نے بحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے ۔