سبی: سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلے میں تین افراد کو مارنے کا دعویٰ

293

سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم نے ڈھاڈر میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ٹی ٹی پی کے تین ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔

ایس ایس پی دوست محمد بگٹی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کا دوپاسی پل کے قریب گھیراؤ کیا جہاں جھڑپیں بھی ہوئے –

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے افراد سے 7 کلو دھماکہ خیز مواد، ایک موٹر سائیکل، 2 نائن ایم ایم پسٹل بمعہ راونڈز برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کاروائیاں ہمیشہ مشکوک رہی ہیں جہاں ان پر الزام ہے کہ وہ پہلے سے زیر حراست افراد کو قتل کرکے اسے مقابلہ ظاہر کرتے ہیں۔

ڈھاڈر مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی شناخت کے حوالے سے انتظامیہ نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کئے ہیں جبکہ لاشوں کو ڈھاڈر اسپتال منتقل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔