سبی: تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

282

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج سبی میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے بلڈوزر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان، سبی کے قریب مل گورگیج میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ایک بلڈوزر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگیا جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔