سبی: تعمیراتی سائٹ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد زخمی

146

بلوچستان کے ضلع سبی میں دو افراد بارودی سرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے مال گوریج میں تعمیراتی سائٹ پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

دھماکے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مزید تحقیقات جاری ہے۔